آرٹ کی ٹیچر بننا چاہتی تھی‘قسمت نے سٹار بنا دیا، کبریٰ خان

آرٹ کی ٹیچر بننا چاہتی تھی‘قسمت نے سٹار بنا دیا، کبریٰ خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ وہ آرٹ کی ٹیچر بننا چاہتی تھیں مگرقسمت سے سٹار بنا دیا۔ کبری خان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ان کو آرٹ ٹیچر بننے کا بہت شوق تھا اور اگر وہ ٹیچر ہوتی تو آرٹ کی بہترین ٹیچر کہلاتیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کوکنگ اور بیکینگ بھی کرتی ہیں اور اکثراپنے لئے کھانا خود بناتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم جوانی پھر نہیں آنی میں کام کرنا ان کے کیریئر کا بہترین موقع تھا جس پر انہیں آج بھی فخر محسوس ہوتا ہے۔ کبری خان فلم سپر سٹار میں مختصر کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر