فلم میں اچھے کردار کی پیشکش کو کبھی رد نہیں کیا،بینا چوہدری

فلم میں اچھے کردار کی پیشکش کو کبھی رد نہیں کیا،بینا چوہدری

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے کہاہے کہ معیاری ڈرامے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، ہمیں پاکستانی عوام پر فخر کرنا چاہیے کہ وہ ہمیں ہر سطح پر سپورٹ کرتے ہیں اور پیار کا اظہارکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور فلموں میں بھی کام کررہی ہوں میری کئی فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں ڈراموں کی مصروفیات نے فلموں سے کچھ دور رکھا ہوا ہے لیکن فلم میں اچھے کردار کی آفر کو رد نہیں کرتی ضرور کرتی ہوں۔ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔آبائی شہر ملتان سے کام کے لئے لاہور شفٹ ہوئی تھی مگر یہاں کام کم ہونے کی وجہ سے کراچی منتقل ہوئی اور اب ہمیشہ یہیں رہنے کا ارادہ ہے۔

مزید : کلچر