عالمی میوزک فیسٹول میں عائشہ عمر کی بولڈ پرفارمنس‘شائقین حیران

عالمی میوزک فیسٹول میں عائشہ عمر کی بولڈ پرفارمنس‘شائقین حیران

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عائشہ عمر نے کراچی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی میوزک فیسٹول’سولز فیسٹول‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا جس سے جہاں اْن کے مداح خوب محظوظ ہوئے وہیں اْن کی بولڈ پرفارمنس نے شائقین کو حیران بھی کردیا۔فیسٹیول میں عائشہ عمر نے اپنا تیار کردہ گانا پیش کیا جبکہ شو میں فرانسیسی و برطانوی فنکاروں نے اردو اور انگریزی میں مکس گانے بھی پیش کیے اور شو میں ’ڈسکو دیوانے‘ کا نیا ورڑن بھی پیش کیا گیا۔سولز فیسٹیول میں برطانیہ کے بینڈ ’ای بی ای‘ نے شاندار پرفارمنس دی۔ برطانیہ کے ہی الیکٹرانک بینڈ ’کلین بنڈت‘ اور فرانسیسی میوزیکل بینڈ سمیت پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے اس فیسٹول میں اپنی شرکت یقینی بنائی۔ مہوش حیات، دیپک پروانی، ثاقب ملک، منشا پاشا، نادیہ حسین و دیگر فیسٹول کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔

مزید : کلچر