ڈرامے کے ذریعے معاشرے میں شعور اجاگر کرسکتے ہیں،احسن خان

  ڈرامے کے ذریعے معاشرے میں شعور اجاگر کرسکتے ہیں،احسن خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)احسن خان ملک کے مقبول اداکار ہیں جو نہ صرف اداکاری کے میدان میں ہی کامیاب اننگز کھیل رہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ حصہ لیتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مختلف موضوعات پر ہونے والے سیمینار اور مباحثوں میں بھی شرکت کرتے ہیں۔احسن خان نے گزشتہ ہفتے لاہور میں ہونے والے فیض فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہوں میڈیا کے مثبت اور منفی پہلوؤں بارے گفتگو کی جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ اصغر ندیم سید، روشانے ظفر اور اداکارہ سیمی راحیل بھی موجود تھیں۔احسن خان نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں پرامید ہوکر سوچتا ہوں اور آج کے میڈیا سے خوش ہوں۔بہت سے لوگ اچھا کام کررہے ہیں۔ڈرامے کے ذریعے معاشرے میں شعور اجاگر کرسکتے ہیں۔ لوگ آج بھی ’اڈاری‘ کو یاد کرتے ہیں لوگوں کو ’پا امتیاز‘ کا کردار یاد ہے۔

میں نے اشفاق احمد کا آخری ڈرامہ شالا کوٹ کیا۔شاؤین کو بے وقوف نہ سمجھیں۔ میں پیسے کی بجائے آرٹ کو ترجیح دیتا ہوں۔بول نائٹ کی50اقساط ہوچکی ہیں۔ میں نے کبھی اپنے پروگرام کی ریٹنگ کے لئے اوٹ پٹانگ حرکتیں نہیں کیں بلکہ میں اس میں سنجیدہ مواد شامل کرتا ہوں۔

مزید : کلچر