”الحمرا لائیو“ماہانہ تین بار ہوگا‘نوجوان بھرپور فائدہ اٹھا ئیں، اطہر علی خان

  ”الحمرا لائیو“ماہانہ تین بار ہوگا‘نوجوان بھرپور فائدہ اٹھا ئیں، اطہر ...

  



لاہور (فلم رپورٹر)الحمرا کلچرل کمپلیکس میں، لاہور آرٹس کونسل کے باقاعدہ سلسلے ”الحمرا لائیو“ کے تحت مواقعوں سے بھرپور پروگرام پیش کیا گیا۔ ٹیلنٹ کے فروغ کے اس پروگرام میں الحمرااکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے باصلاحیت آرٹسٹوں کی زبردست پرفارم کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرااطہر علی خان نے اس ٹیلنٹ کے فروغ کے اس پروگرام کو مہینے میں تین بار کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرامز سے نوجوانوں ک اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ہمارے ملک کی مٹی ادب وثقافت کے لئے بڑی زرخیز ہے،ہمارا نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے،الحمرا آرٹ کا گہوارہ اور اسکی ترویج کا ذریعہ ہے۔پروگرام میں نو جوان آرٹسٹ اپنی مہارتوں کے جوہر دیکھاتے رہے کسی نے غزل پیش کی تو کسی نے فوک سے حاضرین کو متاثر کیا،اکیڈمی کے گلوکاروں نے ٹھمری، گیت، صوفیانہ کلام پر بھی خود کو آزمایا اور داد سمیٹی۔ واضح رہے الحمرا اکیڈ می آف پرفارمنگ آرٹس میں فنون لطفیہ کے 12مختلف شعبوں میں 500طلبہ و طالبات تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں جو گاہے بگاہے الحمرا لائیو میں پرفارم کر کے اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیتے رہتے ہیں۔پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ یہ پلیٹ فارم ہمارے اعتماد میں اضافہ کا باعث ہے جس پر ہم الحمرا انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔

مزید : کلچر