فلم ”تلاش“ کا ملک بھر کے سنیماؤں میں شاندار بزنس جاری

فلم ”تلاش“ کا ملک بھر کے سنیماؤں میں شاندار بزنس جاری

  



لاہور(فلم رپورٹر)ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستانی سنیماؤں کی زینت بننے والی لالی وڈ کی نئی فلم ”تلاش“ کا ملک بھر کے سنیماؤں میں شاندار بزنس جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق فلم نے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے سنٹرز میں بھی شاندار اووپننگ حاصل کی اور اگلے دنوں میں بھی حوصلہ افزاء بزنس کی روایت کو برقرا ر رکھا ہے جس سے سنیماگھروں میں شائقین کا خصوصی رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ ہدایت کار ذیشان خان (زی کے) کی پہلی فلم ’تلاش‘ میں مرکزی کردار فاریہ حسن، احمد زیب اور نعمان سمیع نے نبھائے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں مصطفیٰ قریشی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، ممتاز کنول اور حمیرا بانو شامل ہیں۔فلم کی کہانی میڈیکل کے تین سٹوڈنٹس پر مشتمل ہے جن کی زندگی میں نیا رخ تب آتا ہے جب انھیں سندھ کے ایک دور دراز دیہات میں میڈیکل کیمپ لگانے بھیج دیا جاتا ہے اور وہاں اْنھیں مقامی وڈیروں سے منسلک دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹریڈ حلقوں کے مطابق فلم میں شامل تمام فنکاروں کے منفرد کردار اور سندھی موسیقی و ثقافت کا مقبول گیت ”ہو جمالو“ خاص طور پر پسند کیا جار ہا ہے

مزید : کلچر