محسن عباس حیدر کی شوبزسے عارضی وقفہ کے بعد واپسی کی تیاری مکمل

محسن عباس حیدر کی شوبزسے عارضی وقفہ کے بعد واپسی کی تیاری مکمل

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے گھریلو تنازعات کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں عارضی وقفہ کے بعد واپسی کی تیاریاں مکمل کرلیں۔محسن عباس کو ان تنازعات کی وجہ سے دنیا ٹی وی کے پروگرام ”مذاق رات“ سے بھی الگ کردیا گیا تھا جبکہ ان کے مخالفین کا دعویٰ تھا کہ شاید اب وہ شوبز میں مزید کام نہ کرسکیں لیکن محسن عباس حیدر نے ہمت نہیں ہاری بلکہ اب وہ بہت جلد نئے جذبے سے شوبز میں واپس آرہے ہیں جنہیں فلموں اور ڈراموں کی بھی بہت سی آفرز ہیں۔محسن عباس حیدر اپنے ایک نئے گیت کے ساتھ واپس آرہے ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے انسٹا گرام پر گانے کا پوسٹر بھی جاری کیا ہے جس کا نام ’روح‘ رکھا ہے۔گانے کے پوسٹر پر اب تک نعمان اعجاز، نمرہ خان، ہدایت کار ثاقب ملک،ابرار الحق اور افتخار ٹھاکر کی جانب سے اپنے پیغامات میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید : کلچر