شوکت علی ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلاء‘سروسز ہستال میں زیر علاج

شوکت علی ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلاء‘سروسز ہستال میں زیر علاج

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے لیجنڈ گلوکار شوکت علی جو ان دنوں ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلاء اور سروسز ہستال میں زیر علاج ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ روز ان کی تیمارداری کی تھی جبکہ حکومت کے کسی اور عہدیداریا وزیر نے ان کی خیریت دریافت کرنے کی کوشش نہیں کی۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے حکومتی سطح پر شوکت علی کے علاج کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال ان کی جانب سے کسی قسم کا عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔

شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ شوکت علی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں گائیکی کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں حکومت کو ان کے علاج پر خصوصی توجہ دینا چاہیے۔

مزید : کلچر