میعاری اور جدید تعلیم کے فروغ میں نجی شعبے کا اہم کردار‘ پروفیسر عبدالمنان خرم

میعاری اور جدید تعلیم کے فروغ میں نجی شعبے کا اہم کردار‘ پروفیسر عبدالمنان ...

  



لاہور (پ ر) چئیرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا ہے کہ ملک میں میعاری اور جدید تعلیم کے فروغ کے لیے نجی شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس ضمن میں یونیک گروپ پیش پیش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز گلشن راوی کیمپس کے آغاز کے موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹیٹوشنز گزشتہ تین دہائیوں سے نہ صرف طلبا کو جدید سہولیات سے آراستہ میعاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی انکی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امر خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ یونیک کے طلبا گزشتہ کئی برسوں سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر رہے ہیں۔ چیئرمین یونیک گروپ نے گلشن راوی کیمپس کے افتتاح پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کا اولین مقصد طلبا کی نصابی شعبہ میں ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ انکی سماجی تربیت بھی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سماجی کارکن اور پی ٹی آئی رہنما عفیف اشرف صدیقی نے کہا کہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز حکومت کی یکساں نظام تعلیم کے حوالے سے پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

جس سے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بچے بھی جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر وسیم انور چوہدری نے کہا کہ گلشن راوی کیمپس کے قیام سے علاقہ مکینوں کے لیے معیاری تعلیم کا حصول مزید آسان ہو سکے گا۔تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن پروفیسر جہانزیب انور ملک اور سینئر پرنسپل یونیک گروپ نعیم خان نیازی کے علاوہ مہمانو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : کامرس