ڈرامہ سیریز ”آن لائن سروسز“کی ریکارڈنگ جاری

  ڈرامہ سیریز ”آن لائن سروسز“کی ریکارڈنگ جاری

  



لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریز ”آن لائن سروسز“کی ریکارڈنگ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔ایگزیکٹو پروڈیوسر اسلم پھلروان کے اس میگا پراجیکٹ کے مرکزی کرداروں میں ببرک شاہ،روینہ خان،رضی خان،ارباز خان،احمد عبد الرحمن اور گڈو کمال شامل ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم پھلروان کا کہنا تھا کہ آنے والی اقساط میں مزید نامور فنکار کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے میری اس سیریز کے رائٹر سلیم مراد،ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی وسیم عباس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق شانی،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرطارق رحمان،آڈیو انجینئر شاہد،میک اپ آرٹسٹ شاہد چٹا ہیں۔

،پروڈکشن انچارج علی رضااور ایڈیٹر اسد زادہ ہیں۔”آن لائن

سروسز“ایک مزاحیہ ویب ڈرامہ سیریز ہے اس کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہے۔اس ڈرامے کیلئے تکنیکی سہولیات پرل آئی انٹرٹینمنٹ نے فراہم کی ہیں۔

مزید : کلچر