32میگاپکسل سیلفی کیمرہ کاحامل انفینکس ایس 5موبائل مارکیٹ میں دستیاب

32میگاپکسل سیلفی کیمرہ کاحامل انفینکس ایس 5موبائل مارکیٹ میں دستیاب

  



لاہور(پ ر) پاکستان کے صف اول کے برانڈ Infinix کی جانب سے اپنے S Series میں ایک اور شاندا ر اسمارٹ فون S5 کا اضافہ ہوا۔جو کہ اب باظابطہ طور پر پاکستان میں دستیاب ہے۔Infinix کا یہ جدیدفون 32MP کاان ڈسپلے سیلفی کیمرہ، 6.6 انچ کی بڑیPunch-Hole HD+ ڈسپلے کے ساتھ ساتھ نہایت عمدہ اور جدید Crystal Feather پیٹرن ڈیزائن سے لیس ہے۔Infinix کی جانب سے مشہور اداکارہ ثناہ جاوید کے اشتراک سے S5 کو پاکستان میں لانچ کیاگیا ہے۔ S5 تین جدید اقسام میں صارفین کے لئے متعارف کرایا گیاہے۔ جس میں,S5 4+64GB اور +128G S5 اور S5 Lite شامل ہیں۔موبائل فون آن لائن ویب سائٹ Daraz.pk اور ریٹیل مارکیٹ دونوں میں دستیاب ہے۔ وہ صارفین جو دراز سے Infinix S5 آرڈر کریں گے وہ S5 کی خریداری پر INFINIX XBAND بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اس فون کا سب سے اہم اور منفرد فیچر اس کا32MP کے ان ڈسپلے سیلفی کیمرہ ہے۔6.6 انچ کے بڑے HD+ ڈسپلے سے اب صارفین بڑی اسکرین کے ساتھ ساتھ PUNCH-HOLE کیمرہ سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ S5 کے بیک پینل پر 16MP+5MP+2MP +QVGA کے کیمرے بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ صارفین اس فون میں موجود وا ئیڈ لینز اورمیکرو لینز سے ہر اس چیز کو کیپچر کر سکتے ہیں جو انسانی آنکھ سے دیکھی جا سکتی ہے۔4000mAh کی بڑی بیٹری کے ساتھ فون کی موئثرکارکردگی کے لئے اسےMediaTek Helio P22 پروسیسر سے آراستہ کیا گیا ہے۔

یہ موبائل تین دلکش رنگ بلیک، وائلٹ اور نیلے میں دستیاب ہے۔ صارفین S5 4+64GB 23,999/-کی قیمت جبکہ +128GB 27,999/- S5 6کی قیمت میں آن لائن ویب سائٹ Daraz.pk اور ریٹیل مارکیٹ سے خرید سکتے ہیں۔

مزید : کامرس