ایمرجنگ ایشیا کپ،پاکستان بھارتی غرور خاک میں ملا کر فائنل میں 

 ایمرجنگ ایشیا کپ،پاکستان بھارتی غرور خاک میں ملا کر فائنل میں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد3 رنز سے شکست دے کر ایشین کرکٹ کونسل کے ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔بھارت کی ٹیم 269رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 265رنز ہی بنا سکی۔میچ کے آخری اوور میں بھارت کو جیت کیلئے8رنز درکار تھے اوراسکی 3وکٹیں باقی تھیں مگرعماد بٹ نے 4رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی، محمد حسنین اور سیف بدر نے 2،2 عمر خان نے ایک شکار کیا،  دوسرے  سیمی فائنل میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں (آج) مدمقابل ہوں گی،ایونٹ کا فائنل 23نومبر کو کھیلا جائے گا۔بدھ کوپاکستان کی نوجوان ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔پاکستان کے سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو 90رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ حیدر علی 43رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز عمیر یوسف تھے جنہوں نے 66رنز بنائے۔ پاکستانی مڈل آرڈر اوپنگ بیٹسمینوں کے آغاز کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرتی رہیں،سیف بدر 47اور عمران رفیق 28کی برق رفتار اننگز کی بدولت پاکستانی ٹیم قابل احترام مجموعے تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔بھارت کی جانب سے شوم ماوی، دوبے اور شوکین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ دیسائی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 268رنز کا ہدف دیا۔جواب میں بھارت کی جانب سے اننگز کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا گیا تاہم 43کے مجموعی اسکور پر اریان جوئل آؤٹ ہوگئے۔بھارت کے ٹاپ اور مڈل آرڈر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک موقع پر 179پر اس کے محض دو ہی کھلاڑی آؤٹ تھے اور اسے صرف 88رنز درکار تھے۔بھارت کی جانب سے سنویر سنگھ 76، کپتان پی آر شرتھ 47 اور ارمان جعفر نے 46رنز کی اننگز کھیلی، ایک وقت میں بھارتی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر 244رنز بنالیے تھے اور 27گیندوں میں ہدف کا حصول مشکل نظر نہیں آرہا تھا تاہم گرین شرٹس نے کم بیک کرتے ہوئے مزید 2وکٹیں حاصل کرلیں۔میچ کے آخری اوور میں 8رنز درکار تھے اور بھارت کی 3وکٹیں باقی تھیں، آخری اوور میں عماد بٹ نے 4رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی، محمد حسنین اور سیف بدر نے 2،2، عماد بٹ اور عمر خان نے ایک ایک شکار کیا۔روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر قومی ایمرجنگ ٹیم نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ایونٹ کا فائنل 23نومبر کو کھیلا جائے گا۔  دوسرے  سیمی فائنل میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 21نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔