لاہور پولو کلب کے زیراہتمام2پولو میچز کاانعقاد

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام2پولو میچز کاانعقاد

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ارجنٹائن ری پبلک پولو کپ سپانسرڈ بائی گیریزمیں دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں آدم جی انشورنس نے گارڈ گروپ ڈیسکون کنسٹرکشن ککو  8.5-2 سے جبکہ دوسرے میچ میں میجک ریور نے پلانٹیم ہومز کو 12-3.5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن ری پبلک پولو کپ سپانسرڈ بائی گیریز میں دو دلچسپ میچز ہوئے جنہیں دیکھنے کیلئے تماشایوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں آدم جی انشورنس اور گارڈ گروپ /ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی کے درمیان زبردست میچ ہوا جو گارڈ گروپ /ڈیسکون انشورنس نے جیتا۔ دوسرے میچ میں میجک ریور نے پلاٹنیم ہومز کو آؤٹ کلاس کردیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی