آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز آسان نہیں،یکجان ہوکرکھیلناہوگا،سابق کرکٹرز

آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز آسان نہیں،یکجان ہوکرکھیلناہوگا،سابق کرکٹرز

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنا آسان ٹارگٹ نہیں ہے اس کو پورا کرنے کے لئے  پوری ٹیم کو یک جان ہوکر میدان میں اترنے کی ضرورت ہے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی کے لئے یہ ایک بہت بڑا امتحان ہے  اور جب تک پوری ٹیم اس امتحان میں اس کا ساتھ نہیں دیتی اس وقت تک پاکستان کے لئے جیت آسان نہیں ان خیالات کا ظہار سابق ٹیسٹ کرکٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے باسط علی، راشد لطیف، محمد وسیم اور سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو ہمیشہ ہی آسٹریلیا کے خلاف اس کی سر زمین پر ٹف ٹائم کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس مرتبہ بھی اس کے لئے کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا جس طرح سے آسٹریلیا کی ٹیم اس وقت پرفارم کررہی ہے اس کو تودیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان کی ٹیم شائد اس سیریز میں کامیابی حاصل کرنے سے دور رہی اور ٹی ٹونٹی کی طرح اس سیریز میں بھی پاکستان کو شکست ہوگی ٹیم کے بیٹسمینوں کے لئے ایک بہت بژا امتحان ہے اور ان کو جم کرکھیلنے کی ضرورت ہے اوراگر انہوں نے غیر سنجیدہ کھیل پیش کیا تو اس سے پاکستان کی ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے پاکستان کو اگر اس سیریز میں کامیابی حاصل کرنا ہے تو اس کیلئے پوری ٹیم کو یک جان ہوکر بھرپور محنت کے ساتھ میدان میں اترنے کی ضرورت ہے اور اگر ٹی ٹونٹی سیریز کی طرح غیر سنجیدہ کھیل پیش کیا گیا تو پھر پاکستان کی ٹیم کے لئے کامیابی حاصل کرنا بہت مشکل ہے اور اب دیکھنایہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سیریز میں کس طرح کی تیاری کیساتھ میدان میں اترتی ہے  اور اس کے لئے کیا حکمت عملی لے کر میدان میں اترتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی