مسلم جم خانہ کرکٹ کلب نے گولڈن سٹار کرکٹ کلب کوشکست دیدی

مسلم جم خانہ کرکٹ کلب نے گولڈن سٹار کرکٹ کلب کوشکست دیدی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)مسلم جم خانہ کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گولڈن سٹار کرکٹ کلب کو چار وکٹوں سے شکست دے کر چوہدری محمد حسین میموریل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ گولڈن سٹار کرکٹ کلب کی ٹیم 33ویں اوور کی آخری گیند پر 222رنزبناکر آؤٹ ہو گئی۔جواب میں مسلم جم خانہ نے میچ کی آخری گیند پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 223رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

 محسن پرویز 53،محسن عارف 42،احسن سعید 30اور کامل 22رنزبناکر نمایاں رہے۔گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے صداقت علی نے تین  جبکہ ابرار احمد،عمران علی اور تنزیل احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میچ میں عمدہ باولنگ پر مسلم جم خانہ کے فرحان نذر کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی