پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ  اور لاہور جمخانہ کرکٹ کلب کے  مابین دوستانہ میچ کھیلا گیا

پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ  اور لاہور جمخانہ کرکٹ کلب کے  مابین ...

  



لاہور  (پ ر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے پریکٹس میچ جولاہور جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں کھیلا گیا میں لاہور جمخانہ کرکٹ کلب کو152رنز سے ہرا دیا۔ کوآپریٹو بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے 35 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔جمعہ  69،طارق محمود42، حسیب 100اور خیام نے  90  رنز بنائے۔عاصم نے 40 رنز دیکر 2، توصیف نے 42رنز دیکر 2اورحارث نے 36 رنز دیکر1کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لاہور جمخانہ کرکٹ کلب نے مقررہ 35 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر190رنز بناسکی،عبداللہ سنمبل 80،اظفر زیدی   40اور قائد خان  نے 32رنز بنائے۔ توقیر نے 22رنز دیکر 2، یاسین  نے 18 رنز دیکر 2  اور طارق نے 27رنز دیکر 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی