ٹیسٹ سیریز،پاکستان کیلئے آج سے نیا امتحان شروع

ٹیسٹ سیریز،پاکستان کیلئے آج سے نیا امتحان شروع
ٹیسٹ سیریز،پاکستان کیلئے آج سے نیا امتحان شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آ ج سے آسٹریلوی سر زمین پر شروع ہورہا ہے پاکستانی ٹیم کے لئے یہ ایک بہت بڑا امتحان ہے اور اس امتحان میں اب کس طرح سے کھلاڑی پورا اترتے ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا مگر یہ ضرور ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لئے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرنا کسی طرح سے بھی آسان ٹارگٹ نہیں ہے ماضی میں جب بھی پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سر زمین پر کھیلی ہے ٹیسٹ سیریز میں اس کو زیادہ تر ناکامیوں کاسامنا ہی کرنا پڑا ہے اب یہ ذمہ داری کپتان اظہر علی پر ہے کہ وہ کس طرح سے ٹیم کو ساتھ لیکر چلتے ہیں اور ان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے اس پر کس طرح سے وہ پورا اترتے ہیں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کی اے ٹیم کے خلاف میچز میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں ٹف ٹائم دے گی اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی بیٹسمین کس طرح سے پرفارم کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ باؤلر ز بھی کیسی پرفارمنس دیتے ہیں اس سے قبل ٹی ٹونٹی سیریز کی بات کی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم نے بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا اور پاکستان کو سیریز میں شکست ہوئی تھی اظہر علی نے اس حوالے سے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بورڈ کی توقعات پر پورا اتریں گی اور اس کے لئے پوری ٹیم کا ساتھ ان کو درکار ہے یقینی طور پر اگر پاکستانی ٹیم یک جان ہوکر میدان میں اترے تو اس کے لئے کامیابی حاصل کرنا آسان ہوسکتی ہے دوسری طرف آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم اس وقت دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم ہے اور اس کو اس کی سر زمین پر شکست دینا مشکل کام ہے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اسوقت کئی ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو آسٹریلوی سر زمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں اور ان کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہوگی ٹیم کے کوچ مصباح الحق نے کن کن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور اس بنیاد پر کیا ہے ان کیلئے بھی یہ سیریز ایک بہت بڑا امتحان ہے اور جس طرح سے ماضی میں بھی انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ان کی کوشش رہی ہے کہ ٹیلنٹ کو منظر عام پر لایا جائے تو ٹیسٹ سیریز میں بھی بہترین ٹیم میدان میں اتاری جائے گی اور ہر کھلاڑی سے اچھے کھیل کی امید ہے پاکستان کی ٹیم اگر اس سیریز میں آسٹریلوی کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پھر اس کی رینکنگ میں بہتری ہوجائے گی اور شکست کی صورت میں تنزلی ہوگی پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہمیشہ ہی بہت اہمیت کی حامل رہی ہے۔

مزید :

رائے -کالم -