پشاور، منڈی کے باہرٹماٹروں کی مصنوعی بولی لگانے پر 6 بیوپاری گرفتار

     پشاور، منڈی کے باہرٹماٹروں کی مصنوعی بولی لگانے پر 6 بیوپاری گرفتار

  



پشاور(آئی این پی) پشاورکے انقلاب روڈ پر واقع سبزی منڈی کے باہر مصنوعی بولی لگانے پر کارروائی کرتے ہوئے ٹماٹروں سے لدے تین ٹرک سرکاری تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔ ٹماٹر سے بھرے تین ٹرکوں کو منڈی سے باہر ریٹ بڑھانے کے لیے کھڑا کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے بولی کے عمل کی نگرانی میں سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسران کو سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ 

ٹماٹر بولی

مزید : علاقائی