تاندلیانوالہ،کیری ڈبہ درخت سے ٹکر اگیا،2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق،5زخمی

تاندلیانوالہ،کیری ڈبہ درخت سے ٹکر اگیا،2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق،5زخمی

  



تاندلیانوالہ (نامہ نگار) 411گ ب اوکاڑہ روڈ پر خوفناک حادثہ سے تین افراد موقع پر جاں بحق  اورپانچ افراد شدید ذخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے کیری ڈبہ درخت سے جا ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے اور پانچ افراد کو زخمی ہوئے،جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر تاندلیانوالہ پہنچا دیا گیا، حادثہ کاشکار فیملی ساہیوال سے فوتگی کے بعد گھر واپس جا رہی تھی۔

3افراد جاں بحق

مزید : علاقائی