چالان پیش نہ کرنے پر86تھانوں کے تفتیشی افسروں کیخلاف کارروائی کیلئے مراسلہ

 چالان پیش نہ کرنے پر86تھانوں کے تفتیشی افسروں کیخلاف کارروائی کیلئے مراسلہ

  



لاہور(نامہ نگار)پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث لاہور کے 86تھانوں کے تفتیشی افسران کی طرف سے بروقت چالان پیش نہ کرنے اور تفتیش ٹھیک نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راے مشتاق احمد نے سی سی پی او لاہور کو متعلقہ افسروں کے خلاف کارروائی کے لئے مراسلہ بھجوا یاہے،ناقص تفتیش کرنے پر جن تھانوں کے خلاف سی سی پی اولاہور کو کارروائی کے لیے مراسلے بھجوائے ہیں ان میں تھانہ گارڈن ٹاؤن، مصری شاہ، نواب ٹاؤن، اچھرہ،شادمان،جوہرٹاؤن اورگلبرگ سمیت دیگر 86تھانے شامل ہیں۔

مزید : علاقائی