ڈی آئی جی آپریشنز کے5 ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات

ڈی آئی جی آپریشنز کے5 ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات

  



لا ہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے  5 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔انسپکٹر ملک طاہر محمود کو تھانہ پرانی انار کلی سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ مغل پورہ، انسپکٹر سہیل اختر کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ،سب انسپکٹر محمد عمران کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ رائے ونڈسٹی،سب انسپکٹر عرفان معراج کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سندرجبکہ سب انسپکٹر ندیم خالد کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ پرانی انار کلی تعینات کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے تعینات ہونے والے تمام نئے ایس ایچ اوز کو فوری چارج سنبھال کر فرائض سر انجام دینے کا حکم دیا۔

مزید : علاقائی