ڈولفن فورس کی کارروائی،شہریوں   کو لوٹنے والے 2ڈاکو گرفتار 

ڈولفن فورس کی کارروائی،شہریوں   کو لوٹنے والے 2ڈاکو گرفتار 

  



لا ہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈنے سندر کے علاقہ جوبلی ٹاؤن سے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے 2ڈاکو گرفتار کر لئے۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ ٹیم نمبر369جوبلی ٹاؤن میں پٹرولنگ کر رہی تھی۔دورانِ پٹرولنگ ڈولفن اہلکاروں نے  موٹر سائیکل سوار وں کومشکوک جان کررکنے کا اشارہ کیاتو ملزمان نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ ڈولفن سکواڈ کے جوانوں نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ملزمان نیاز جمیل اور فیضان کو شاہ کام چوک میں دھر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے  7 موبائل فونز، 1 موٹر سائیکل،ہزاروں روپے نقدی،1 پسٹل اورگولیاں برآمد کر لیں۔ ملزم نیاز جمیل سابقہ ریکارڈ یافتہ اور 9 مقدمات میں مطلوب تھا۔ 

مزید : علاقائی