پراسیکیوٹر جنرل پراسیکیوشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری  

پراسیکیوٹر جنرل پراسیکیوشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پراسیکویٹر جنرل پراسیکیوشن پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی دائردرخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل ملک ریاض خالد اعوان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو فی کیس 25ہزار روپے ادا کئے جانا تھے تاہم تمام مقدمات کو حل کرنے کے بعد فیسوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا مگر شنوائی نہیں ہوئی،عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لئے پراسیکیوٹر جنرل پراسیکیوشن کو بھجوا ئی تاہم عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

مزید :

علاقائی -