سابق آرمی ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست، آئی جی پنجاب کونوٹس جاری
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق آرمی ملازمین کو پولیس کانسٹیبل کے کے عہدے پر مستقل نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر آئی جی پنجاب کو25 نومبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔محمد یوسف سمیت مختلف درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ درخواست گزار محکمہ پولیس میں کنٹریکٹ پر سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں،حکومتی پالیسی کے مطابق مستقل نہیں کیا جا رہا جبکہ عدالت نے مستقل کرنے کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا،عدالتی حکم کے باوجود مستقل نہیں کیا جا رہا جوتوہین عدالت ہے۔
،درخواست میں عدالتی حکم پر عمل درآمدجبکہ آئی جی پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی گئی ہے۔