انتقامی کارروائی کرنے پر ڈی پی او جھنگ کے خلاف دائردرخواست پرنوٹس جاری
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزارشہریوں کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے پر ڈی پی او جھنگ کے خلاف دائردرخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس چودھری مشتاق نے شہری عبدالرزاق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار وں کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا جس پر عدالت نے جھنگ پولیس کو شہریوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا تھا، ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر ڈی پی او جھنگ نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 7 جھوٹے مقدمات درج کر دیئے ہیں جو غیر آئینی ہیں،اس سے قبل درخواست گزاروں پر کسی قسم کے کوئی مقدمات درج نہیں،وکیل نے استدعا کی کہ جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا حکم دیاجائے،عدالت نے ڈی پی او جھنگ سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیاہے۔