برطانوی وزیراعظم بورس جانسن باکسر بن گئے، ویڈیو وائرل، دلچسپ تبصرے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن باکسر بن گئے، ویڈیو وائرل، دلچسپ تبصرے

  



مانچسٹر(آئی این پی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن باکسر بن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مانچسٹر میں وزیراعظم بورس جانسن کی منفرد الیکشن مہم، سیاسی حریف جیرمی کوربن سے تقریری مقابلے سے پہلے باکسنگ رنگ میں اتر گئے۔اپوزیشن نے تنقید کرتے ہوئے بورس جانسن کو کہا ہے کہ انہوں نے دکھایا ہے کہ کارٹون بن سکتے ہیں اور بورس جانسن کوئی جان پرسکوٹ نہیں ہیں۔پال برانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ برطانوی وزیراعظم سیاسی حریف جیرمی کوربن سے پراپر فائٹ کے لیے تیار ہیں۔ایک صارف جوناتھن پائی نے لکھا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن مزید محنت کریں، میں شہزادہ اینڈریو کو دیکھا ہے کہ وہ اس سے زیادہ پسینے میں تھے

مزید : علاقائی