گھریلو ملازمہ سے بد اخلاقی،مجرم کو 10سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ

گھریلو ملازمہ سے بد اخلاقی،مجرم کو 10سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)خواتین کی سپیشل کورٹ صنفی تشدد کے جج رحمت علی نے ملازمہ ثنا سے بداخلاقی کے مقدمہ کے مجرم محمد اسلم کو 10سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے،مجرم محمد اسلم کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے 2015ء میں ملازمہ ثنا سے عسکری ٹن کے کوارٹروں میں بداخلاقی کرنے پر مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا،عدالت میں اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی گئی،عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعدحکم دیا کہ مجرم اگر جرمانے کی رقم مجرم کی جانب سے ادا نہ کی جائے تو اس کی جائیداد سے یہ رقم وصول کی جائے اور متاثر ملازمہ ثنا کو دی جائے،علاوہ ازیں ملزم رقم ادا نہ کر سکے تو اس کو مزید6 ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا ہو گی۔

مزید :

علاقائی -