ڈینگی سے ہلاک شخص کی بیوہ کو امداد نہ ملنے پرعدالت کا اظہار برہمی

ڈینگی سے ہلاک شخص کی بیوہ کو امداد نہ ملنے پرعدالت کا اظہار برہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 7سال پہلے ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے شحض کی بیوہ کو امدادی رقم نہ دینے کے معاملے پرسیکرٹری صحت کی طرف سے جواب داخل نہ کرانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے قراردیا کہ آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی کا سیکرٹری صحت کے خلاف درخواست پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی توعدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی، جس پر فاضل جج نے جواب داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا،فاضل جج نے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت دینے نی استدعا منظور کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب کو 27نومبر تک جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا کہ آئندہ سماعت پر جواب نہ آیاتو زمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، درخواست گزار بیوہ سائرہ طاہر کا موقف ہے کہ 7سال پہلے ڈینگی کی وجہ ان کا شوہر طاہر جاں بحق ہوگیاتھا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 5لاکھ روپے امدادی رقم دی لیکن عدالتی احکامات کے باوجود درخواست گزار کوابھی تک امدادی رقم نہیں دی گئی۔

مزید :

علاقائی -