ڈپٹی ڈائریکٹر والڈ سٹی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

 ڈپٹی ڈائریکٹر والڈ سٹی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  



 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر والڈ سٹی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اصف محمود بیگ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محمد سلطان نامی شخص نے غیر قانونی طور پر رنگ محل میں اپنی حویلی پر پلازہ تعمیر کرنا شروع کردی ہے جبکہ پلازہ کی تعمیر کے این او سی بھی نہ لیا گیا،درخواست گزار نے شنوائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر والڈ سٹی کو بھجوا دی تھی،عدالتی حکم پر تاحال عمل نہیں کیا گیا۔ 

مزید : علاقائی