پولیس افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور محمد فرقان بلال کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور،  ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہوررضا صفدر کاظمی کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور جبکہ یہاں سے ایڈیشنل ایس پی سٹی لاہور سید غضنفر علی شاہ کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر لاہور،ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر لاہور بلال ظفر شیخ کو ایڈیشنل ایس پی سیکورٹی لاہور, ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن سی ٹی ڈی پنجاب لاہور،  مصطفی حمید ملک کو ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی پنجاب لاہور,ایس ڈی پی او کروڑ لعل عیسن لیہ لیاقت علی تارڑ کو ایس ڈی پی او کلورکوٹ بھکر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی