سول لائن، خود سوزی کی کوشش کرنیوالا35سالہ شخص چل بسا

  سول لائن، خود سوزی کی کوشش کرنیوالا35سالہ شخص چل بسا

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)سول لائن کے علاقے میں چند روز قبل احتجاج کے دوران پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا  35سالہ سنی مسیح ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سول لائن کے علاقے مال روڈ پر محکمہ پی این ڈی کی نجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران بستی سیدن شاہ کے رہائشی 35 سالہ سنی مسیح اپنے آپ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا گزشتہ روز سنی مسیح دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کے مردہ خانے منتقل کردیا۔

 اسے بعد ازاں ورثاء کی جانب سے پوسٹ پارٹم انکار پر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ان کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی