سی ای او فیسکو کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

 سی ای او فیسکو کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

  



 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سی ای او فیسکو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے نجی کمپنی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ محکمہ کے کنٹریکٹرکے طور پر کام کررہے تھے،محکمہ کی جانب سے بغیر کوئی نوٹس دیئے درخواست گزار کو بلیک لسٹ کردیا گیا،عدالت نے معاملہ داد رسی کے لئے سی ای او فیسکو کو بجھوا یاتھالیکن عدالت کے احکامات پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

مزید : علاقائی