شیرا کوٹ،ٹرک الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق،ساتھی زخمی

شیرا کوٹ،ٹرک الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق،ساتھی زخمی

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)شیراکوٹ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ڈائیور موقع پر جاں بحق اور اس اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے بابو صابو کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتار  ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 27سالہ ڈرائیور سلطان محمد موقع پر جاں بحق اور اس کا ساتھی طاہر شدید زخمی  ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع ملنے پر پولس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی، پولیس کیمطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔مزید براں نشتر کالونی کے علاقے میں 24 سالہ احسان سڑک عبور کرتے ہوئے ویگن کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گیا۔ شاہدرہ کے علاقے شاہدرہ موڑ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ویگن سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ویگن ڈارئیور ناصر کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید : علاقائی