انکم ٹیکس کریڈٹ لیوی کی شرح میں کمی  کیخلاف دائردرخواستوں کی سماعت ملتوی

 انکم ٹیکس کریڈٹ لیوی کی شرح میں کمی  کیخلاف دائردرخواستوں کی سماعت ملتوی

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں انکم ٹیکس کریڈٹ لیوی کی شرح میں کمی کے خلاف دائردرخواستوں کے جواب میں وفاقی حکومت کی طرف سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے ابتدا میں صنعت کاروں کے لئے انکم ٹیکس کریڈٹ لیوی کی شرح دس فیصد مقرر کی تھی، بعد ازاں شرح میں کمی کرکے پانچ فیصد کردی گئی،قانون سازی کے ذریعے اضافہ یا کمی کرنے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے، اس حوالے سے سپریم کورٹ اور عدالت عالیہ کے فیصلے بھی موجود ہیں، درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس کریڈٹ لیوی کی شرح میں کمی کردی ہے، انتظامی حکم کے ذریعے انکم ٹیکس کریڈٹ لیوی کی شرح میں کمی کرناخلاف قانون ہے، انکم ٹیکس کریڈٹ لیوی کی شرح میں کمی کے اقدام کوکالعدم کیا جائے،عدالت نے درخواست گزاروں کوجواب الجواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی