آڈیٹر جنرل آف پاکستان کیخلاف توہین عدالت کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست پر نوٹس جاری

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کیخلاف توہین عدالت کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست ...

  



 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ  نے خلیق الرحمن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے محکمہ آبپاشی میں مالی بدعنوانیون کے خلاف درخواست دائر کی جس پر عدالت نے اس کی درخواست آڈیٹر جنرل پاکستان کو آڈٹ کے لئے بھجوائی تھی،عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جوتوہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے۔

مزید : علاقائی