زرعی ترقی کیلئے چینی مہارت سے بھرپور استعفادہ حاصل کریں گے‘ خسرو بختیار

زرعی ترقی کیلئے چینی مہارت سے بھرپور استعفادہ حاصل کریں گے‘ خسرو بختیار

  



خان پور (نامہ نگار) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے انہیں نئی ذمہ داری اعتماد کا بھر پور اظہار ہے جس پر ہر صورت پورا اترتے ہوئے پاکستان میں زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے کام کریں گے، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وفاقی(بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

وزیر مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے میری سابقہ منصوبہ بندی کی وزارت میں نمایاں کارکرگی کو سراہا ہے اور زراعت کے حوالے سے کچھ نئے ٹاسک دیئے ہیں جن کو ہر صورت پورا کریں گے مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ زراعت کی اہمیت کے پیش نظر اس شعبے میں چینی مہارت سے بھر پور استفادہ حاصل کریں گے کیونکہ ملکی افرادی قوت کا 50 فیصد زراعت سے منسلک ہے اس لیے زراعت کا شعبہ ملکی ترقی، خوشحالی میں اہمیت کا حامل ہے زرعی ترقی کے لیے کسانوں کو وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرایا جائے گا جبکہ پیداوار میں اضافے کے لیے جدید اور نئے طریقے کار اختیار کیے جائیں گے، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ کپتان عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں جس جگہ متعین کیا جائے گا ملکی ترقی کے لیے وہاں اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے بہتر سے بہترین انداز میں کام کریں گے۔

خسرو بختیار

مزید : ملتان صفحہ آخر