اپوزیشن رہبر کمیٹی کا الیکشن کمیشن کے سامے احتجاج،تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس روزانہ سماعت کا مطالبہ

اپوزیشن رہبر کمیٹی کا الیکشن کمیشن کے سامے احتجاج،تحریک انصاف فارن فنڈنگ ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ  تحریک انصاف کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت روانہ کی بنیاد پر کی جائے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا  کہنا تھا غیرملکی فنڈنگ کیس پانچ برس سے چل رہا ہے، تمام دستاویزات موجود ہیں، فیصلہ آئے گا تو حکومت اور پارٹی ختم ہو جائے گی۔رہبرکمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا غیر ملکی فنڈنگ کیس 5 سال سے چل رہا ہے، رہبر کمیٹی کے ارکان چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کیلئے آئے ہیں، کہ ریاست مدینہ کا نام لینے والے احتساب سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟۔اکرم درانی کا کہنا تھا کیس میں تاخیر ملک کیلئے نقصان دہ ہے، غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس جلد نمٹایا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کیس کی روزانہ سماعت ہو، چیف الیکشن کمشنر کو تحریری یادداشت بھی پیش کردی گئی ہے۔نیئربخاری نے کہا گزشتہ 5 سال سے غیرملکی فنڈنگ کیس زیر التوا ہے، پی ٹی آئی بنانے میں جن کا کردار تھا یہ کیس انہوں نے دائر کیا، اگر آپ چور نہیں تو پھر تلاشی دینے میں کیا حرج ہے؟ لوگوں کی تلاشی کا مطالبہ کرتے ہیں، جب اپنی تلاشی کی بات آئے تو اجتناب کرتے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستانی سیاست میں کرپشن کا میگا سکینڈل کسی سیاسی جماعت کی طرف سے سامنے نہیں آیا جتنا پی ٹی آئی کا سکینڈل سامنے آیا، گزشتہ کچھ سالوں سے عمران خان خود کو مسٹر کلین کہہ رہے تھے، بیرون ملک سے آنے والا پیسہ عمران خان نیازی اور ساتھیوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں آتا تھا۔لیگی رہنما نے کہا آئندہ ماہ چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ ہونیوالے ہیں جن کے غیر حاضر ہونے سے کمیشن غیر موثر ہو جائے گا، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو  نا مکمل کر کے کیس سے بچنا چاہتی ہے۔اس سے قبلرلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں اکرم خان درانی،احسن اقبال، طاہر بزنجو، نیئر بخاری، میاں افتخار، عثمان کاکڑ اور فرحت اللہ بابر شریک ہوئے۔کمیٹی نے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس  پر اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد رہبر کمیٹی کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس سے پیدل ہی احتجاج کے لیے الیکشن کمیشن پہنچے۔ نیر بخاری نے کہاقوم مطالبہ کررہی پی ٹی آئی تلاشی دے، کیونکہ انصاف میں تاخیر انصاف کاقتل ہے۔

رہبر کمیٹی

مزید : صفحہ اول