حکومتی اقدامات‘ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے‘ اورنگزیب کھچی

حکومتی اقدامات‘ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے‘ اورنگزیب کھچی

  



میلسی(تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے اور حکومت کے اقدامات کے باعث ملک کی معاشی صورتحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے جس کا اعتراف اب عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں ان خیالات کا(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

اظہار انہوں نے سوسائٹی فار ہیومن رائٹس تحصیل میلسی کے صدر شہزاد اسلم خان جوئیہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے احتجاجی دھرنے کے دوران حکومت نے کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈال کر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا اور موثر حکمت عملی کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار صورتحال نہ بننے دی اور کامیابی سے مظاہرین کو واپس بھجوایا انہوں نے کہا کہ احتساب سے خوفزدہ سیاستدان مل کر جمہوری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن نہ احتساب رکے گا اور نہ ہی حکومت کو کوئی نقصان ہو گا بلکہ ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے مزید بے نقاب ہوں گے اس موقع پر عشائیہ میں سابق ناظم میاں ریاض احمد ارائیں، میاں شہزاد احمد ارائیں، سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ضلعی نائب صدر حافظ محمد اصغر، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، متین احمد خان شیروانی، حاجی منظور احمد کاشی، محمد طاہر عزیز، ملک نور محمد کھنڈ، میاں تنویر احمد بھٹہ، افتخار احمد بھٹہ، جہانزیب خان جوئیہ، اورنگزیب ان جوئیہ، اشفاق خان کھچی، حیدر شاہ، شیخ محمد شاہد، میاں محمد اختر، ڈاکٹر عامر رانا، اعجاز احمد جوئیہ، میاں عامر اعجاز بھٹہ، میاں خرم ارشاد بھٹہ، میاں ازن سجاد بھٹہ، میاں آفتاب بھٹہ اور دیگر معززین موجود تھے۔

اقدامات

مزید : ملتان صفحہ آخر