نواز شریف کا لندن کے معروف گائز اینڈ تھامس ہسپتال میں طبی معائنہ

نواز شریف کا لندن کے معروف گائز اینڈ تھامس ہسپتال میں طبی معائنہ

  



لندن(این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے فرزند حسن نواز، حسین نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ لندن کے معروف گائز اینڈ تھامس ہسپتال پہنچے جہاں ان کے خون، گردوں اور دل کے ٹیسٹ کئے گئے۔ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کی طبیعت پہلے سے کچھ بہتر ہے۔ رپورٹس آنے کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا کہ میاں نواز شریف کو علاج کیلئے امریکہ منتقل کیا جائے یا نہیں۔طبی معائنے کے بعد نوازشریف واپس گھر روانہ ہوگئے۔

نوازشریف کا طبی معائنہ

مزید : صفحہ اول