مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں نے بھی ہزارہ موٹروے کا افتتاح کردیا

 مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں نے بھی ہزارہ موٹروے کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے افتتاح کیے جانے کے بعد ن لیگ کے رہنماؤں نے دوبارہ ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کردیا۔اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنماؤں نے ایبٹ آباد تا شاہ مقصود انٹر چینج سابق وزیراعظم نواز شریف سے اظہار تشکر کی ریلی بھی نکالی۔تقریب میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سردار اور نگزیب نلوٹھہ سمیت مقامی قیادت شریک تھی۔افتتاحی تقریب میں سابق وفاقی وزیرسر داریوسف اور سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ن لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کے منصوبے کا جعلی افتتاح کیا۔
ہزارہ موٹر وے افتتاح 

مزید :

صفحہ اول -