سرکاری دفاتر میں ملازمین کے ”واٹس ایپ“استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

سرکاری دفاتر میں ملازمین کے ”واٹس ایپ“استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)قومی اسمبلی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری دفاتر میں ملازمین کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔چیئرمین علی خان جدون کے زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ حکام نے کہا سرکاری ملازم مستقبل میں واٹس ایپ استعمال نہیں کریں گے، حکومت پاکستان واٹس ایپ طرز کا سرور بنائے گی۔این آئی ٹی بی حکام کے مطابق واٹس ایپ طرح کی سروس پر وائس میسیج ویڈیو اور دستاویزات بھیجی جا سکیں گی، سرکاری ملازمین دستاویز اپنے ذاتی واٹس ایپ پر شیئر نہیں کریں گے۔آئی ٹی بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ سرکاری افسران یا ملازم سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم بزنس نہیں کرسکیں گے، مستقبل میں سرکاری اداروں میں فیس بک، یوٹیوب اور یو ایس بی کے استعمال پرپابندی کی تجویز ہے۔  آئی ٹی بورڈ حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا کی خبروں کی تصدیق کیلئے اتھارٹی بنانے کی تجویز حکومت کو پیش کردی ہے، سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور سوشل میڈیا کی نیوز تصدیق کا نظام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔آئی ٹی بورڈ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری افسران یا ملازم سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم بزنس نہیں کرسکیں گے۔
 واٹس ایپ/پابندی

مزید :

صفحہ اول -