غیر ملکی فنڈنگ کیس،الزام درست ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جا سکتاہے:کنور دلشاد

غیر ملکی فنڈنگ کیس،الزام درست ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جا ...

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو کالعدم بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد کا کہنا تھا الیکشن ایکٹ کے مطابق تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اگر الزام درست ثابت ہو جائے تو الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پوری جماعت کو کالعدم قرار دے سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اور تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیئے جانے کے نتیجے میں سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام ارکان بھی نااہل ہو جائیں گے۔سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب اس کیس میں تحریک انصاف کے لیے تمام راستے بند ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے باغی رکن اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف میں 23 خفیہ اکاؤنٹس کی موجودگی کا الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھا ہے اور ان کا مؤقف ہے کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کا محل بہہ جائے گا۔

 کنور دلشاد

مزید : صفحہ اول