افغانستان،امریکی ہیلی کاپٹر تباہ،2فوجی ہلاک

  افغانستان،امریکی ہیلی کاپٹر تباہ،2فوجی ہلاک

  



کوہاٹ، کابل(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) افغانستان میں امریکی تسلط کیخلاف نبر دآزما طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ لوگر میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر(یو ایس چینوک)منگل کی رات گئے تباہ کردیا ہے،ترجمان طالبان کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر میں 6 اہلکار سوار تھے اور وہ طالبان کے ٹھکانے کوتشانہ بنانا چاہتے تھے،ادھر اتحادی فوج کے ترجمان نے جاری بیان میں ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں افغان طالبان نے منگل کی شب شمالی افغان صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب کے علاقے ارباب خیل میں واقع افغان ملٹری بیس پر دھاوابول کر13 فوجیوں کو ہلاک کرنے اور پانچ کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔افغان وزارت دفاع کے نائب ترجمان فوادامان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک فوجی اہلکا راور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان،حملہ

مزید : صفحہ اول