چیئرمین نیب سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیریاؤ جنگ نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین نیب نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے "احتساب سب کیلئے" کی پالیسی اورنیب کی شاندارکارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ پاکستان میں چین کے سفیر نے جسٹس (ر)جاوید اقبال کی قیادت میں پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کے پختہ عزم اور سنجیدہ کاوشوں کو سراہا۔
چیئرمین نیب ملاقات