غیر ملکی فنڈنگ،(ن)لیگ،پیپلز پارٹی کیخلاف تحقیقات شروع

  غیر ملکی فنڈنگ،(ن)لیگ،پیپلز پارٹی کیخلاف تحقیقات شروع

  



اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات شروع، دونوں جماعتوں کو 26 نومبر کو سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت، درخواست گزار تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے دونوں جماعتوں کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ بدھ کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس میں فارن فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے دونوں جماعتوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن چھبیس نومبر کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے پی پی اور مسلم لیگ (ن) کو طلب کر لیا ہے۔ 

غیرملکی فنڈنگ 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت تحریک انصاف کے وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف پی ٹی ا?ئی کی اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سینیئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اس لیے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر لیا جائے۔عدالت نے کہا اگر وہ 11 بجے کے بعد آئے تو تب تک انتظار نہیں کیا جاسکتا، جس پر شاہ خاور کے ایسوسی ایٹ وکیل نے استدعا کی کہ پھر آئندہ کی کوئی مختصر تاریخ دے دیں۔اس کے بعد عدالت نے سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی 

مزید : صفحہ اول