شہباز شریف کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفا منظور، 28نومبر کو نیا چیئرمین چنا جائیگا

شہباز شریف کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفا منظور، 28نومبر کو ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ قبول کرلیا۔ اس سلسلہ میں اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہبازشریف کا استعفیٰ منظور کیا، استعفیٰ کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔دوسری طرف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 28نومبر کوطلب کر لیا گیا، جس میں پی اے سی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا،کمیٹی کا اجلاس 28نومبر کو دن 11بجے پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہو گا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور طریق کار کے قاعدہ 225 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جگہ اب ن لیگ کے رانا تنویر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

شہباز کا استعفا

مزید : صفحہ اول