مولانا خالی ہاتھ اسلام آباد آئے اور  ویسے ہی واپس چلے گئے، فردوس عاشق 

مولانا خالی ہاتھ اسلام آباد آئے اور  ویسے ہی واپس چلے گئے، فردوس عاشق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے ویسے ہی خالی ہاتھ لوٹ گئے۔گزشتہ روزسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے عدالت کویقین دہانی کرائی ہے کہ وہ واپس آئیں گے اور انڈیمنٹی بانڈ کی شرط کو ہائی کورٹ نے مسترد نہیں معطل کیا، امید ہے نوازشریف عدالتی فیصلے کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان آئیں گے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے ویسے ہی خالی ہاتھ لوٹ گئے، مولانا صاحب آپ کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹیں،آپ جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے، قوم نے دیکھ لیا کہ کون اسلام آباد سے چلتا بنا، عوام نے آپ کومسترد کرکے ثابت کیا کہ وہ انتہا پسندی کے ساتھ نہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام نے آپ کے سارے پلان چوپٹ کر دیے اور آپ کو پلان "ایگزٹ" کا سہارا لینا پڑا، "روڈز بلاک"پلان بھی عوام نے مسترد کردیا، اب مولانا جمہوریت کے راستے میں انا کی رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنا سیاسی مستقبل خراب نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں، مولانا لشکرکشی اور غیرجمہوری ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری طرز عمل اختیار کیا اور آپ کے احتجاج کے حق کو تسلیم کیا۔
فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -