برآمدکنندگان کورعایتی بنیادوں پر  اضافی 300ارب دینگے،مشیر خزانہ

 برآمدکنندگان کورعایتی بنیادوں پر  اضافی 300ارب دینگے،مشیر خزانہ

  



لاہور(این این آئی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت اور سٹیٹ بنک برآمدکنندگان کورعایتی بنیادوں پر اضافی 300ارب دیں گے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سے برآمد کنندگان کو کاروبار میں توسیع کیلئے آسانی سے سرمایہ اور فنڈز فراہم ہوں گے۔ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ تیس ارب روپے ٹیکس ری فنڈز کی مد میں نقد دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ مصنوعات اور خدمات کی برآمد میں گزشتہ سال کے اس ماہ کے مقابلے میں 9.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مشیر خزانہ

مزید : صفحہ اول