ایف بی آر حکام ملازمین کی حق تلفی کررہے ہیں‘ نوید اعوان‘ ارشد ترین

ایف بی آر حکام ملازمین کی حق تلفی کررہے ہیں‘ نوید اعوان‘ ارشد ترین

  



ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل ریونیو الائنس ایمپلائز یونین کے صدر نوید اعوان اور جنرل سیکرٹری ارشد خان ترین نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود ایف بی آر حکام ان (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

لینڈ ریونیو آفیسرز کو 17 سکیل میں پرموٹ کرنے میں تاخیری حربے اختیار کرکے ملازمین کی حق تلفی کر رہے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ پشاور کی جانب سے ان لینڈ ریونیو آفیسرز کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد ایف بی آر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن اعلی عدلیہ نے ہائیکورٹ پشاور کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ان لینڈ آفیسرز کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے لیکن بورڈ اس فیصلے پر عمدرآمد کرنے سے لیت و لعل سے کام لے رہا ہے جس سے ان لینڈ آفیسرز میں شدید تشویش پائی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جن تین ان لینڈ آفیسرز نے کورٹ سے رجوع کیا تھا بورڈ نے صرف انہیں کو پرموٹ کرکے اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹ پر تعینات کردیا ہے جبکہ اعلی عدلیہ کا فیصلہ ایف بی آر کے جملہ 400 ان لینڈ آفیسرز کے لئیے تھا بورڈ کے اس عمل سے اعلی حکام کے دہرے معیار کا تاثر ابھرتا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور وزیر آعظم سے اپیل ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ان لینڈ افسران کو فوری طور پر گریڈ 17 ویں ترقی دینے کے احکامات جاری کریں۔

ش

مزید : ملتان صفحہ آخر