امیر، غیرب کیلئے الگ نظام نہیں ہوسکتا، مرجائیں گے کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں: گورنر سندھ

  امیر، غیرب کیلئے الگ نظام نہیں ہوسکتا، مرجائیں گے کسی کے سامنے جھکیں گے ...

  



کراچی (این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امیر کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ نظام نہیں ہوسکتا، ہم مرجائیں گے لیکن کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں۔یہ بات انہوں نے گورنر ہاس میں فوڈ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے قول پر عمل کرکے دکھایا، آج گورنر ہاس سندھ عوام کیلئے کھلا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام یہاں آتے ہیں، گھومتے پھرتے ہیں،(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

تاریخی چیزیں دیکھتے ہیں، فوڈ بزنس پاکستان میں ترقی پا رہاہے،میں بھی اچھے کھانے کا شوقین ہوں لیکن ہم بحیثیت قوم کھانا تقریبات میں بہت ضائع کرتے ہیں۔ ہم نے احساس لنگر کا انتظام کیا جو کچھ لوگوں کو یہ پسند نہ آیا، عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پر لنگر خانوں کا آغاز کیا۔نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ نواز شریف علاج کیلئے باہر چلے گئے ان کیلئے بہت دعا کی۔ نواز شریف کیلئے دعا اس لیے کی کہ وہ جلد آکر مقدمات کاسامنا کریں اور قوم کا لوٹا ہوا مال واپس دیں۔

عمران اسماعیل

مزید : ملتان صفحہ آخر